اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں، جو جمعرات کو جاری کیا گیا، یوکرین کی حکومت کی درخواست پر اکتیس مارچ دو ہزار سولہ تک، مبصرین کے گروپ کے مشن کی مدت میں توسیع کے لئے، یورپ کی تعاون اور سلامتی کی تنظیم کے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
یوکرین کی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق یورپ کی تعاون اور سلامتی کی تنظیم کے مبصرین، یوکرین کے تمام علاقوں، "سواسٹو پل" اور روس کے زیر انتظام جزیرہ نمائے کریمیا میں، اپنا مشن انجام دیں گے۔ یوکرین میں ان مبصرین کی تعداد، پانچ سو سے بڑھا کر ایک ہزار کردی جائے گی۔
یوکرین کی وزارت خارجہ نے اس مشن کی مدت میں توسیع کی حمایت اور ان کی تعداد میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے ، مبصرین کے توسط سے حالات پر موثر اور گہری نظر رکھنے اور مینسک سمجھوتے پر یوکرینی فوج اور مخالفین کے پابند ہونے سے متعلق اطمئنان حاصل کرنے کے لئے، سٹلائٹ، ڈرون طیاروں اور راڈار سسٹم سے استفادے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔
یورپ کی اس تنظیم نے یوکرین میں اپنے خصوصی مبصرین کے مشن میں توسیع کی مدت میں اضافے کے ساتھ ہی، روس اور یوکرین کے درمیان واقع سرحدی گذرگاہوں پر بھی تعینات مبصرین کے مشن کی مدت میں مزید تین مہینوں کی توسیع کردی ہے۔
.......
/169